نئی رپورٹ درج کریں |
موجود رپورٹ پر اضافہ: |
عالمی پیمانے پر تنظیموں کے لئے گمنام، خفیہ ہاٹ لائن مہیا کرنا۔
EthicsPoint کا مقصد اس بات کی یقین دہانی کرانا ہے کہ آپ غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلقہ معاملات اور تشویشات کے بارے میں کسی تنظیم کی انتظامیہ یا مجلس انتظامیہ سے خود کو گمنام اور صیغۂ راز میں رکھتے ہوئے بات کر سکیں۔ EthicsPoint راز داری سے متعلقہ EU کے اقدامات اور راز داری سے متعلقہ دیگر عالمی ہدایات کو ملحوظ رکھنے کے لئے حفاظتی تدابیر رکھنے والے ایک ہاٹ لائن مہیا کنندہ کی حیثیت سے شعبۂ تجارت برائے ریاستہائے متحدہ کی طرف سے ایک مصدقہ محفوظ پناہ گاہ ہے۔ معاملات اور تشویشات کی رپورٹ درج کرنے کے عمل کو ہم ممکن حد تک آسان اور غیر پیچیدہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ درج ذیل ویب صفحات ہر مرحلے میں آپ کی رازداری اور گمنامی کو برقرار رکھتے ہوئے اس کارروائی میں آپ کو رہنمائی فراہم کریں گے۔
اپنی رپورٹ جمع کرنے کے بعد، آپ کو رپورٹ کوڈ دیا جائے گا۔ آپ کا پاس ورڈ اور رپورٹ کوڈ آپ کو اپنی رپورٹ پر اضافے کی اجازت دیتے ہیں۔ |